‘ڈیمز کی تعمیر کیلئے قوم کا جذبہ 1965 کی جنگ جیسا ہے’

برمنگھم: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ ایسا ہے جو 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پُرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں ملک کے بڑے ماہرین سمیت ہیلتھ سیکریٹری ریٹائرڈ کیپٹن سعید حصہ لیں گے، ان کی نگرانی میں رپورٹ بھی بنائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں وزیراعظم بھی شامل ہوں گے تاہم آبادی پر قابو پانے کیلئے بھرپور طریقے سے جدو جہد کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply