• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ ڈیمز کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، چند مفاد پرست نہیں روک سکتے’

‘ ڈیمز کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، چند مفاد پرست نہیں روک سکتے’

لندن: چیف جسٹس آف پاکستان آج کل فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کے دورے پر ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈیمز کی بنیاد رکھ دی ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستانی عوام یہ ڈیمز بنائیں گے، ہم نے جوبنیاد رکھی ہے اس کے محافظ پاکستان کے عوام ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پانی کی شدید ترین کمی کا شکار ہے، ہمیں پاکستان کےساتھ محبت اورعشق کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرتی کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، محبت اور عشق کے تقاضے کی بنیاد قربانی ہے، آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیں ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ڈیمز کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، چند مفاد پرست نہیں روک سکتے، ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے قوم کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply