• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘قونصلیٹ پر حملے سے پاک چائنا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے’

‘قونصلیٹ پر حملے سے پاک چائنا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے’

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ کراچی میں قونصلیٹ پر حملے سے پاک چائنا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ ہی سی پیک پر کوئی منفی اثر پڑے گا۔ پاک چائنا دوستی بے مثال ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا سے گفتگو میں قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہپاکستان اور چائنا کی دوستی سدا بہار ہے،  دہشت گرد پاک چائنا تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتے اور نہ ہی سی پیک کو کوئی نقصان پہنچے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی انھوں نے پاکستان موجود چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی اپیل کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply