• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائیگا، وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل جنرل کوفون

اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائیگا، وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل جنرل کوفون

چینی قونصلیٹ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو ٹیلیفون کیا۔وزیراعلیٰ نے بات چیت کے دوران چین کے قونصل جنرل وانگ یو کو یقین دہائی کرائی کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply