ممتاز مصنفہ و شاعرہ فہمیدہ ریاض انتقال کرگئیں

لاہور: ممتاز شاعرہ و مصنفہ فہمیدہ ریاض مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فہمیدہ ریاض گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں۔

فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں اور طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو ‘فنون’ میں چھپی۔

Image result for fahmida riaz

فہمیدہ ریاض کا پہلا شعری مجموعہ ‘پتھر کی زبان’ 1967 میں آیا اور ان کا دوسرا مجموعہ ‘بدن دریدہ’ 1973ء میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جب کہ تیسرا مجموعہ ‘کلام دھوپ’ تھا۔

فہمیدہ ریاض نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں، فہمیدہ ریاض جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھارت چلی گئیں اور ضیاء الحق کے انتقال کے بعد پاکستان واپس آئیں۔

Image result for fahmida riaz

فہمیدہ ریاض کی محبوب صنف سخن نظم تھی، وہ اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کیلئے معروف تھیں۔ انہوں نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد  نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فہمیدہ ریاض حقوق نسواں کی ایک توانا آواز تھیں، ان کا انتقال اردو ادب کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

Image result for fahmida riaz

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply