سو لفظوں کی کہانی ـ پَر

بھائی کریلے کیسے دیئے۔؟

اسی روپے کلو۔۔۔ سبزی والے نے جواب دیا۔۔۔

افف سبزی کو تو پر لگے ہوئے ہیں۔۔۔ میرےمنہ سے نکلا۔۔۔

بھیا دودھ کیسے دیا۔۔؟ میں نے پوچھا۔۔۔

نوے روپے کلو۔۔۔ گوالے نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے بتایا۔۔۔۔

افف دودھ کو تو پر لگے ہوئے ہیں۔۔۔ میں بڑبڑایا۔۔۔

تمھارا بجلی کا بل کتنا آیا۔۔۔؟ میں نے جوجو سے پوچھا۔۔۔

بارہ ہزار روپے جوجو نے مژدہ سنایا۔۔۔

افف بجلی کو تو پر لگے ہوئے ہیں۔۔۔

یہ کون ہے۔۔؟  میں نے پوچھا۔۔۔۔

یہ غریب صارف ہے۔۔۔۔ جوجو نے وضاحت کی۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

افف اس کی تو کھال ادھڑی ہوئی ہے۔۔۔میں نے مشاہدہ کیا۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply