• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دارالعلوم حقانیہ کا فتویٰ جاری

مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دارالعلوم حقانیہ کا فتویٰ جاری

دارالعلوم حقانیہ نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔دارالعلوم حقانیہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے لیے میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک فتویٰ جاری کردیا۔فتوے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میت کو قبرمیں دفنانے کے بعد نکال کر منتقل کرنا جائز نہیں، شرعی نکتہ نظر سے انسانی جسم زندہ ہو یا مردہ دونوں حالت میں قابل احترام ہے۔ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کا کہنا ہے کہ فتویٰ کل سیشن کورٹ نوشہرہ میں جمع کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی جب کہ عدالت نے درخواست سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply