• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہ نہیں دیکھنا دنیا کیا کہہ رہی ہے، صرف اپنے مفادات دیکھنا ہیں: شہریار آفریدی

یہ نہیں دیکھنا دنیا کیا کہہ رہی ہے، صرف اپنے مفادات دیکھنا ہیں: شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہییں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انٹرویو میں پاکستان پر الزامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ٹوئٹر پر بیان بازی ہوئی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply