‘اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا’

اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر بے سروپا الزامات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا۔ ٹرمپ کے جوابی ٹوئٹ پر بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط بیانی نے ہمارے زخموں پرنمک چھڑکا ہے، ٹرمپ کو تاریخ اور حقائق جاننے کی ضرورت ہے، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں پاکستان کے خلوص کے جواب میں امریکی روئیے پر صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور پاکستان کے کپتان عمران خان نے امریکی صدر کو سچ مچ آئینہ دکھا دیا۔گزشتہ روز ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے امریکا کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کو بہت امداد دی، لیکن اب نہیں دیں گے۔جواب میں وزیراعظم پاکستان کا ٹویٹ سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں پرغورکرے۔ ٹرمپ کسی دوسرےاتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نےپاکستان جتنی قربانیاں دی ہوں۔اس بیان کے جواب میں ٹرمپ نے ٹویٹ میں پھر پرانی کہانی دہرا دی۔ ٹرمپ کے ٹویٹ کے جواب میں عمران خان نے ٹرمپ کا نام لیکر انہیں سخت جواب دیا اور کہا کہ ٹرمپ کی غلط بیانی نے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا، ٹرمپ کو تاریخی حقائق جاننے کی ضرورت ہے،اس جنگ میں ہم نے اپنی معیشت کی تباہی کی قیمت ادا کی۔ جانیں بھی قربان کیں۔ لیکن اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply