• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان: حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان: حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

اسلام آباد: سابق وزرائے خارجہ ہوں یا پاکستان کے دیگر سیاسی رہنما، امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئی، ٹرمپ کے ٹویٹ کے جواب میں شیریں مزاری اور خواجہ آصف نے بھی ٹویٹ داغ دیے۔شیریں مزاری نے لکھا امریکی صدر کا بیان اُن پاکستانی رہنماؤں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔ جس کا نتیجہ ڈرونز حملوں میں پاکستانی جانوں کا ضیاع ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکی اہلکاروں کی رہائی کی صورت میں سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا کی خوشامد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، امریکی پالیسیاں بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی شدید رد عمل دیا اور کہا امریکا کی جنگ ہماری نہیں تھی پھر بھی اس کی قیمت اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جنگ میں ہماری رواداری اور برداشت کا کلچر بھی ختم ہوگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply