مکالمہ مقابلہ مضمون نویسی کے ججز اور طریقہ کار

مکالمہ نے جب مضمون نویسی کے مقابلے کا فیصلہ کیا تو فورا ایک ججز پینل چنا گیا۔ مقابلے کو مکمل غیر جانبدار رکھنے کیلئیے کچھ اقدام کا فیصلہ ہوا جنکا علم سوائے چیف ایڈیٹر مکالمہ کے اور کسی کو نا تھ اور آج انکو پہلی بار افشاں کیا جا رہا ہے۔

۱- ججز پینل مقابلے کے اعلان کے ساتھ ہی بنا لیا گیا اور ان کے نام مکمل پوشیدہ رکھے گئے۔
۲- ججز کو خود بھی ایک دوسرے کے نام معلوم نہیں تھے۔
۳- تحاریر کو نمبر دے کر ججز کو بھیجا گیا اور انکو لکھاری کا نام معلوم نہیں تھا۔

ججز کے نام دیکھ کر ہی اپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ مضامین کو پرکھنے کا معیار کتنا کڑا تھا اور کتنا اچھا۔ مکالمہ اس موقع پہ تمام ججز کا انتہائی ممنون ہے جنھوں نے اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے فقط نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کیلئیے طویل مضامین پڑھے اور مارک کئیے۔ انکا یہ قدم یقینا سوشل میڈیا پہ مثبت تبدیلی لائے گا انشااللہ۔ دوستوں سے ایک بات عرض کر دوں کہ اپ سب ہی بہت اچھے لکھاری ہیں اور اپ کو جج نہیں کیا گیا بلکہ مضامین کو انکی خوبی خامی کے تحت جانچا گیا۔ سو ہر لکھاری خواہ وہ پہلے تین میں آئے یا نہیں، ونر ہے اور ان ججز کا ممنون رہے جنھوں نے ان کو وقت دیا۔
اب ججز کا مختصر تعارف۔

۱- اقبال حسن
اقبال حسن سینیئر لکھاری، معروف ناول نگار اور ڈرامہ نگار ہیں۔ اپ سوشل میڈیا پہ اکثر نوجوان لکھاریوں کی تربیت کرتے ہیں۔

2- انور سن رائے
انور سن رائے معروف شاعر اور ادیب ہیں۔ اپ بی بی سی سے وابستہ رہے۔ پاکستان کی ادبی تاریخ ہو یا سیاسی، انور بھائی کا ایک سطری تجزیہ بھی کتاب ہوتا ہے۔

۳- ڈاکٹر عاصم اللہ بخش
ڈاکٹر عاصم اللہ بخش سوشل میڈیا کے معتبر ترین لوگوں میں شامل ہیں۔ آپ معروف لکھاری اور “دلیل” سائیٹ سے وابستہ ہیں۔

4- محمد حسن معراج
حسن معراج صاحب کتاب ادیب اور مرنجاں مرنج شخصیت ہیں۔ اپ اردو اور انگریزی میں لکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر سے وابستہ رہے مگر طبیعت کی آوراگی انگلینڈ کے دشت میں لے آئی ہے کہاں ریت کے بجائے برف کو کینوس بنا کر رنگ بکھیرتے ہیں۔ آپ “ہم سب” سائیٹ سے منسلک ہیں۔

5- رحمان عباس

رحمان عباس ہندوستان کے رہائشی  مگر اردو دنیا کے باسی ہیں  اپ کا مکالمہ کا پرانا رشتہ ہے  اپ نامور  ناول نگار ہیں اور آپ کے ناول  “روحزن” کا ترجمہ انگریزی اور جرمن زبان میں ہو چکا ہے    نامور ادیب ہونے کے باوجود رحمان بھائی نے اپنے پاؤں زمین پہ ٹکا رکھے ہیں

6- آصف محمود
محترم آصف محمود معروف صحافی اور اینکر ہیں۔ اپ ہمیشہ نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ آپ روزنامہ دنیا سے وابستہ ہیں۔

7- رانا اظہر کمال
رانا اظہر کمال المعروف موسیو ژاں سارت، صحافی ہیں۔ اپ “مکالمہ” کے بانیان میں شامل ہیں اور مکالمہ کے ایڈیٹر ہیں۔ اپ واحد “مکالماتی” شخصیت ہیں جنھیں اس مقابلے کی مارکنگ کا شرف حاصل ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ کو مکمل نتائج موصول ہو چکے ہیں اور اس مقابلے کے نتائج کا اعلان کل  اتوار کی شام کو کیا جائے گا۔ انشااللہ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply