• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے، مراد علی شاہ

قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ، جبکہ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد آباد سے ایک اور ڈیوائس بھی ملی تھی، جس کو ناکارہ بنا دیا گیا، دھماکے کی تحقیقات کریں گے اور اس کی مکمل تفتیش کی جائے گی، جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا، اس لئے مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔ انہوں  نے کہا تھاکہ فرانزک لیب کے لئے زمین حاصل کرلی ہے، سندھ میں لیب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب تک دیگر صوبوں سے مدد لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پتا نہیں وزیراعظم کے بیان کا کیا مقصد تھا، اب یوٹرن سے ہٹ کر ڈبلیو ٹرن ہوگئے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply