• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا ایس پی طاہر خان کے قتل پر اظہار افسوس، انکوائری کا حکم

وزیراعظم کا ایس پی طاہر خان کے قتل پر اظہار افسوس، انکوائری کا حکم

SHOPPING
SHOPPING

وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کے پی حکومت فوری اسلام آباد پولیس سے مل کر انکوائری کرے، وزیر مملکت داخلہ معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ کریں گے۔یاد رہے اسلام آباد سے اغواء ہونے والے ایس پی خیبرپختونخواہ طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کیا گیا جس کی افغان وزارت خارجہ نے تصدیق کی، ایس پی طاہرخان کی لاش ننگرہار کے ضلع دربابا کے لوگوں کو ملی جو جلال آباد میں افغان حکام کو پہنچائی گئی۔

SHOPPING

دووسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم پشاور پہنچ گئی، ٹیم ایس پی طاہر داوڑ کی میت آنے کے بعد قانونی کاروائی مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اغواء کے مقدمے میں تبدلی کر کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *