بجلی کی قیمت میں اضافہ، عوام پر 3 ارب 80 کروڑ کا بوجھ

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس کم چلائے گئے، فرنس آئل والے پلانٹس کوئلے پر چلتے تو فی یونٹ 59 پیسے کمی ہوتی۔چئیرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ پلانٹس چلانے سے صارفین کو زیادہ ریلیف مل سکتا تھا۔سی پی پی اے  نے مؤقف اختیار کیا کہ ایل این جی کم ملنے سے پلانٹ نہیں چلائے گئے۔ جس پر چئیر مین نیپرا نے کہاایل این جی نہ ملنا جواز نہیں تحریری جواب جمع کرائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply