(معروف کالم نگار اور ہم سب کے ہردلعزیز مانی جی کی والدہ محترمہ کچھ دن قبل انتقال فرما گئیں، اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔ مانی نے اس موقع پہ سچ کہا ہے کہ ماں کبھی نہیں مرتی۔ ایڈیٹر )
ماں نہیں مرتی!
جسم مر بھی جائے تو
وہ دعا نہیں مرتی
ہاتھ کی لکیروں میں
بولتی نگاہوں میں
وہ زندہ ہے
وہ زندہ ہے
نم ہوتی اداسی میں
بے قرار لمحوں میں
دکھ کی زمینوں پر
آہ کی صدا بن کر
وہ زندہ ہے
وہ زندہ ہے
ماں نہیں مرتی!
جسم مر بھی جائے تو
وہ دعا نہیں مرتی!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں