مڈ ٹرم الیکشنز کیا ہوتے ہیں؟

واشنگٹن: مڈ ٹرم انتخابات کیا ہوتے ہیں؟ اس میں امیدوار کیلیے کیا شرائط ہوتی ہیں؟ اگر آُ کو نہی پتا تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔امریکا میں 4 سالہ دور صدارت کے وسط میں تعنی دور صدارت کے دو سال پورے ہونے پر امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 اورسینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 سیٹوں پر دوبارہ عوامی نمائندوں کا چناؤ کیا جاتا ہے۔ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں میں نمائندگی کا فیصلہ ریاست کی آبادی کرتی ہے۔ہرنمائندہ ایک کانگریشنل ڈسٹرکٹ یعنی حلقے کی نمائندگی کرتا ہے۔انتخاب لڑنے کیلیے امیدوار پر اپنے حلقے کا رہائشی ہونا، عمر 25سال اور کم سے کم 7سالہ امریکی شہریت ہونا لازمی ہے۔ایوان بالا میں سینیٹرز کی کل تعداد 100 ہے، جبکہ ہر امریکی ریاست سے 2 سینیٹرز کانگریس میں نمائندگی کرتے ہیں۔ہرصدارتی اور وسط مدتی الیکشن میں سینیٹ کے ایک تہائی اراکین کا چناؤ کیا جاتا ہے، اس کیلیے امیدوار کی عمر30 سال اور کم از کم 9 سال سے امریکی شہری ہونا لازمی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply