ستیہ پال آنند اور میں ۔۔۔۔ گلزار

چھٹی کے دن
ستیہ پال آنند اور میں
کوسموس جیبوں میں بھر کر
اکثر چاند کے پیچھے والے آسمان میں
جا کر کھیلا کرتے ہیں۔

سات ستارے اوپر کے ۔۔ دو نیچے رکھ کر
نو پتھّر کا پِٹھّو کھیلنا
‘کِرمِچ’ والی چاند کی گینداُتار کے لے جایا کرتے ہیں

کبھی کبھی ‘انٹی’ ہوتی ہے
یہ وینس کا کنچا ہے
اوروہ جیوپیٹر کا بنٹا !

گِلّی ڈنڈا بھی چلتا ہے
چل، ‘کامیٹ’ کا ڈنڈا ڈھونڈھیں
‘نیپچیون’ کی گلّی پکڑیں
اور پھر گّلی ڈنڈا کھیلیں

Advertisements
julia rana solicitors london

ا تّی زور نہ ماریو گلّی
کانچ زمین کا ٹوٹ گیا تو
‘فِش ٹینک’ کی ساری مچھیاں
‘سپیس’ میں گر کر مر جائیں گی!
بڑے میاں سے ڈانٹ پڑے گی!!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply