انار کے چھلکوں کے حیران کن فوائد

قدرت کی جانب سے عطا کردہ لاتعداد نعمتوں میں ایسے بے شمار فوائد پوشیدہ موجود ہوتے ہیں جن سے ہم واقف نہیں ہوتے اور انہیں ضائع کردیتے ہیں۔ ویسے تو تقریباً ہر پھل میں ہی اللہ تعالیٰ نے شفاء کے خزانے چھپا رکھے ہیں لیکن انار ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں جنت کے پانی کا ایک قطرہ شامل ہوتا ہے۔ جنت کے پانی کا قطرہ شامل ہو اور اس میں روحانی فوائد نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو آئیے جانتے ہیں اس میں کون کونسے فوائد پوشیدہ ہیں۔کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکے کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں سنا تو آج سن لیں، انار کے چھلکے سے بنی چائے میں ایسے فائدے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ آپ کو انار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہوگی۔ایک معروف ویب سائٹ ‘ہیلتھی بلڈرز’ کے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ انار ایک ایسا بہترین پھل ہے جس میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اگر آپ ان غذائی اجزاء سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو ان کے حصول کا سب سے بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔

یہ چائے کیسے بنتی ہے اور اسے کس طرح استعمال کرنا چاہیئے ذیل میں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔

یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔ اس سفوف کی تیاری کے لئے انار کے چھلکوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوکر دھوپ میں رکھیں اور خشک کرلیں۔جب یہ چھلکے مکمل خشک ہوجائیں تو انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ اب ان چھلکوں کو پیس لیں یا بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔پیسنے کے بعد جو سفوف تیار ہوگا اسے عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس سفوف کی چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔اب اسے چند منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر کپ میں نکال لیں۔گر چاہیں تو اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ شہد یا لیموں کے ملانے سے اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوجاتا ہے اور صحت کو بھی مزید فائدہ پہنچاتا ہے۔

یہ چائے کون کون سے فوائد فراہم کرتی ہے؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

٭ انار کے چھلکوں کی یہ چائے نظام انہضام کو درست کرکے قبض اور بدہضمی جیسی بیماریوں سے چھٹکارا دلاتی ہے تو اس مرض میں مبتلا افراد اس زبردست چائے کا استعمال ضرور کریں۔
٭ یہ چائے دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے۔
٭ اس چائے کے استعمال سے جلد ترو تازہ ہوجاتی ہے۔
٭ یہ چائے دوران خون کو بہتر بناتے ہوئے کینسر جیسی مہلک ترین بیماری سے بھی تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply