سلمان خان کی بھانجی بھی بولی وڈ میں انٹری کو تیار

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے متعدد حسیناؤں انڈسٹری میں متعارف کروایا، ان میں سے اکثر حسیناؤں نے بولی وڈ میں قدم جماتے ہوئے خوب کامیابیاں سمیٹیں اور اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘دبنگ تھری’ میں اپنی بھانجی علیزے کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان نے اپنی بہن الویرا اگنی ہوتری کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری کو ‘دبنگ تھری’ فرینچائز کے ذریعے بولی وڈ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق علیزے ان دنوں بولی وڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان سے ڈانس کی کلاسز لے رہی ہیں۔علیزے کے والدین اتُل اگنی ہوتری اور الویرا اگنی ہوتری بھی اپنی بیٹی کی پذیرائی میں مصروف ہیں اور اپنی بیٹی کے خوابوں کو حقیقت میں بدلتا دیکھنے کے لئے انتھک محنت بھی کررہے ہیں۔دبنگ خان اپنی بھانجی علیزے کے ڈیبیو کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ پریکٹس دیکھنے کیلئے ڈانس کلاسز کا دورہ کرتے ہیں۔فلم ‘دبنگ تھری’ میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کریں جبکہ اب یہ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ علیزے اس فلم میں دوسری مرکزی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔کچھ عرصہ قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا شرما نے علیزے کو سوشل میڈیا پر متعارف کروایا تھا اور اب انہیں بولی وڈ میں بھی متعارف کروانے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply