• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران عبور کیا، یہ ان کے کیریئر کا 26واں میچ تھا جب کہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 27 میچز میں ایک ہزاررنزمکمل کیے تھے۔ایرون فنچ 29 مقابلوں میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، فاف ڈیو پلیسی، الیکس ہیلز، کیون پیٹرسن نے 32،32، کوشل پریرا، کرس گیل اور کین ولیمسن نے 34،34 جبکہ برینڈن میکولم نے 35 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply