6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کر دیں

پاکستان کے  6 بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کر دیں۔ پاکستان کے 6 بینکوں نے اپنے صارفین کو برقی پیغام ارسال کئے ہیں جن میں انہیں ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کیا گیا ۔ تاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانزکشن کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو پاکستان کے ایک بینک کے آن لائن نظام پر سائبر حملہ ہوا، ہیکرز بینک کے سیکیورٹی سسٹم میں گھسے اور کچھ ٹرانزیکشنز بھی کیں، لیکن اس وقت تک بینک کا عملہ چوکنا ہوچکا تھا، عملے نے پہلے اپنا سسٹم عالمی نظام سے ڈی لنک کیا اور بعد میں ان ٹرانزیکشنز کو ریورس کیا جو سائبر چور کرگئے تھے۔ اس واقعے کے فوری بعد متاثرہ بینک سمیت 2 مزید بینکوں نے عالمی ادائیگیاں معطل کی تھیں ، جبکہ اب حملے کے 7 روز بعد یہ فہرست ڈبل ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply