• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری

دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری

وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کر دیں۔ سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لئے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کی جائے۔ وزارت داخلہ نے شرپسندوں کی شناخت کی صورت میں ایف آئی اے اور پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply