پولیس نے سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور خود لاہور میں دھرنے کی قیادت کی تھی۔ لاہور پولیس نے شہر میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 11 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، جبکہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے دونوں رہنمائوں کے خلاف نقص امن اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں