سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہئے، پریتی زنٹا

بالی وڈ کی  اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا  نے کہا  ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔ سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply