چین ، بس دریا میں گر گئی، 15 مسافر ہلاک

چین میں خاتون مسافر اور ڈرائیور کے درمیان چلتی گاڑی میں جھگڑے سے بس بے قابو ہو کر پُل سے دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں مسافر بس پل سے نیچے گر کر 230 فٹ گہرے دریا   ینگٹزی  میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر ہلاک ہوگئے۔ 13 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دو تاحال لاپتہ ہیں ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کی لاشوں کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ 48 سالہ خاتون مسافر کی وجہ سے پیش آیا جو اپنا اسٹاپ نکل جانے پر ڈرائیور سے بحث کر رہی تھی اور مسلسل اپنا موبائل فون ڈرائیور کے سر پر مار رہی تھی ڈرائیور خاتون مسافر کے حملے سے بچنے کی کوشش میں بس پر قابو کھو بیٹھا اور بس پل کی حفاظتی ریلنگ کو توڑتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply