فورسز پر پتھرائو کرنیوالوں کو مار دیا جائیگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے فورسز پر پتھرائو کیا تو انہیں براہ راست گولی ماردی جائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی  الیکشن کی انتخابی مہم کے اختتام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے سے روکنے کے لئے ایک ایگزیکیٹو آرڈر جاری کرنے اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزین امریکی امیگریشن قانون اور نظام میں موجود سقم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس لے وائٹ ہائوس کی انتظامیہ کو ایسے ایگزیکیٹو آرڈر کی تیاری کا حکم دیا، جس سے قانونی سقم کو دور کرکے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کو محدود اور امریکا میں داخلے کو مشکل بنادیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں نے کہا  ہے کہ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر اس تنازعے کو ہوا دے رہے ہیں جس سے امریکی قوم پرستوں کی ہمدردی و حمایت حاصل کی جائے اور ان تقاریر سے امریکا میں تعصب اور نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ کی متنازعہ اور نفرت آمیز تقاریر سے متاثر ایک شخص نے امریکی صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت صدرٹرمپ کے مخالفین کو پارسل بم بھیجے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply