اسلام امن و محبت کا دین۔۔۔۔علینا ظفر/اختصاریہ

مصطفی ﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام!
رسول اللہ ﷺ نے دورانِ جنگ خواتین، بچوں اور درختوں کو نقصان پہنچانے سے ممانعت فرمائی ہے۔ کل  ایک احتجاجی مظاہرے کی فوٹیج میں ایک غریب ، بے بس اور کم سن پھل فروش بچے کے کیلوں کی ریڑھی لوٹتے مظاہرین کودیکھ کر انتہائی غم و رنج کی کیفیت غالب آ گئی۔ حقیقت کے قریب بات ہے کہ جب آپ کے کسی بھی عمل سے دوسروں کی آنکھوں کے جگنو بجھ جائیں اور ان آنکھوں میں خوشیوں کی بجائے ویرانیوں کا بسیرا ہو جائے تو جان لیجیے  کہ انہی ویران اوربے نور آنکھوں سے آپ کے دل کی ویرانی کا راستہ شروع ہوتا ہے۔

کسی بھی جمہوری ملک میں اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے لیکن پُر امن ہو کرشائستگی اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے۔اپنے ملک کے املاک کو نقصان پہنچانا اور نہتے عوام کو اس طرح تکلیف دینا دین کی خدمت کہلاتاہےاور نہ ہی بحیثیت امتِ محمدیہ یہ سب ہمیں زیب دیتا ہے۔جس نبی ﷺ کے پیروکار ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے ہم نے تو ان کی تعلیمات ہی فراموش کر دی ہیں۔ دینِ اسلام امن و محبت اور مخلوق کے درد کو اپنے دل میں سمو لینے کا سبق دیتا ہےاور رسول اللہﷺ کےفرمان کے مطابق مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ کے شر سے دوسرا محفوظ رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لہذا کوشش کرنی چاہیے  کہ دوسروں کے لیے ایذا رسانی کا سبب بننے کی بجائےامن ، پیار اور محبت بانٹیں۔ہم میں کوئی بھی شخص اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتا جب تک اللہ اور اس کے رسولﷺ اسے سب سے زیادہ محبوب نہ ہو جائیں،اس لیے ان کی دی گئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان سے محبت کا ثبوت دیجیئے۔ اللہ ہم سب کے دلوں کو اللہ اور رسول اللہﷺ کی محبت سے منور رکھے اور ہمیں ان کی ہدایات اور تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply