• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت،فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کی مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت،فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جے یوآئی (س) مولا ناسمیع الحق پر حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔اور فوری تحقیق کرکے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جنہیں مولانا سمیع الحق پر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے  مولانا حامد الحق نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا سمیع پر  حملہ ان کے گھر کے اندر داخل ہوکر کیا گیا ہے ۔اس وقت وہ آرام کررہے تھے ۔اور ان کا گارڈ اور ڈرائیور باہر گئے ہوئے تھے وہ واپس آئے تو مولانا خون میں لت پت بستر پرتڑپ رہے تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply