• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مظاہرین کیخلاف آپریشن کی خبریں غلط،مذاکرات جاری ہیں ۔فواد چوہدری

مظاہرین کیخلاف آپریشن کی خبریں غلط،مذاکرات جاری ہیں ۔فواد چوہدری

سپریم کورٹ کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام سے بری کئے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال کے بعد آپریشن کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے اور چین کے اہم دورے کو سبوتاږ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply