یکم نومبر سے کراچی تا دھابیجی مفت ریل سروس کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی تا دھابیجی سرکیورل ریلوے چلائیں گے، یہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے مزدوروں کیلئے تحفہ ہے۔ پرسوں میں اسے پفت قرار دے رہا ہوں۔ پہلی تاریخ کو دھابیجی ایکسپریس میں سفر کرنے والے سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم 60 دنوں میں سندھ کو پانچ ٹرینیں دینے جارہے ہیں جبکہ 100 دنوں میں دس ٹرینوں کا ایجنڈا ہے۔ ہم نے سکھر ایکسپریس چلائی ہے اور حیدرآباد ایکسپریس بھی چلائیں گے۔ یہ شٹل ٹرینیں ہوں گی۔ پختون خواہ سے کراچی تک ایم ایل ون ٹریک پر غربا کیلئے رحمان بابا ایکسپریس چلائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ریلوے کو کمیشن کھانے کا ذریعہ بنایا گیا، کوشش ہوگی کہ چین میں ایم ایل ون کی رفتار 160 کلومیٹر تک بڑھانے کیلئے کوئی معیاری، پائیدار اور حقیقت پسندانہ معاہدہ طے پا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply