نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے آج 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔پاناما ریفرنس میں سزا اور رہائی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد آئیں گے۔ جہاں پر وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات 12 بجے ہوگی۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply