• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختلف شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

مختلف شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد آج حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔وزارت داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے جی پی آر ایس، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم امام حسینعلیہ السلام کے روز موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور رحیم یار خان شامل ہیں۔سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد اور شکارپور، خیبر پختون خوا میں نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، کشمیر میں مظفر آباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی اور کوئٹہ میں مذکورہ سروسز بند رہیں گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سروسز کی معطلی جلوسوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply