چھاتی کا سرطان۔۔۔۔پہلی بارش/ہیلتھ بلاگ

سرطان خلیوں کی کنٹرول سے باہر اور تیزی سے تقسیم کا نام ہے ، جب ایسا چھاتی کے خلیوں میں ہو تو چھاتی کا سرطان کہلاتا ہے ، عموماً  درمیانی اور بڑھتی عمر کی خواتین میں اسکا امکان زیادہ ہوتا ہے ، اسکے علاوہ موٹاپا ، ورزش کی کمی ، بے اولادی ، غیر صحتمند خوراک اسکے امکانات بڑھا دیتی ہے ، بچنے کیلیے ضروری ہے کہ خواتین باقائدگی سے ورزش کریں ، وزن کو کنٹرول میں رکھیں ، صحتمند غذا کھایئں اور چھاتیوں میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی ، گلٹی یا اخراج کو سنجیدہ لیں ،

مغرب میں چالیس سے پچاس برس کی عمر کے بعد خواتین باقائدگی سے ہر دوسرے برس چھاتی کا ایکس رے (میموگرافی) کرواتی ہیں تا کہ سرطان کی بروقت تشخیص ہو سکے ، تشخیص کے بعد اسکا علاج کیسے کریں ؟ اسکا دارومدار سرطان کی نوعیت اور شدت پر ہے ، عموما علاج آپریشن ، دواؤں اور شعاؤں سے کیا جاتا ہے ،

سرطان کا خطرہ بڑھتی عمر کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے اور چونکہ انسان کی اوسط عمر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس لیے چھاتی کے سرطان کی شرح بھی بڑھ رہی ہے ، دنیا بھر میں قریبا ً  بارہ فیصد خواتین کو چھاتی کا سرطان لاحق ہوتا ہے اور سرطان کی وجہہ سے اموات میں سے قریبا  14ً فیصد اسکی وجہ سے ہوتی ہیں ،

چھاتی کا سرطان مردوں کو بھی ہوتا ہے لیکن خواتین کی نسبت اسکی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے ، مردوں میں یہ عورتوں کی نسبت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اسکو پھیلنے سے روکنے کے لیے چھاتی میں سافٹ ٹشوز موجود نہیں ہیں ، اگر مردوں میں ایک طرف کی چھاتی دوسری طرف سے بڑی ہو تو اسکو سنجیدہ لینا چاہیے ،

پاکستان میں اس بارے میں مناسب ڈیٹا موجود نہیں ہے لیکن سالانہ قریباً  چالیس ہزار ریکارڈڈ اموات (اصل تعداد شاید اس سے کہیں زیادہ ہو ) چھاتی کے سرطان سے ہوتی ہیں ،

مشہور آسٹریلوی کرکٹر گلین مکگراتھ کی بیوی کی وفات چھاتی کے سرطان سے ہوئی تھی اور اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور فنڈ اکٹھے کرنے کیلیے سڈنی میں ہر سال ٹیسٹ میچ کے ایک دن کی آمدنی مکگراتھ فاؤنڈیشن کو عطیہ کی جاتی ہے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی اسی حوالے سے ہر سال ایک میچ گلابی جرسی میں کھیلتی ہے ، پاکستان میں بھی اس حوالے سے پچھلے برس اسلام آباد کی فیصل مسجد کو گلابی روشنیوں میں رنگا گیا تھا اور پنک ربن نامی ایک تنظیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے ،

اس موضوع پر مزید

https://www.mayoclinic.org/…/b…/symptoms-causes/syc-20352470

دنیا بھر سے اعداد و شمار

https://en.wikipedia.org/wiki/Epidemiology_of_breast_cancer

پاکستان میں چھاتی کے سرطان پر ایک رپورٹ ،

Advertisements
julia rana solicitors

https://www.bbc.com/urdu/science-41721118

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply