• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوٹیلیٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کے ملازمین نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر پچھلے چار دنوں سے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی جانب سے دھرنا جاری تھا جو کہ مطالبات پورے ہونے پر ختم کردیا گیا۔چئیرمین ایسوسی ایشن عارف شاہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد مشیر تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، اب اگر کوئی یوٹرن لیا گیا تو ڈی چوک پھر بلاک کر دیں گے۔یونین لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو جلد مستقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک کسی ملازم کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، حکومت نے وعدہ خلافی کی تو دوبارہ دھرنا دیں گے۔دھرنا ختم کرکے جانے والوں کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے یہ یقین بھی دلا دیا گیا ہے کہ 50 فیصد ہاؤس رینٹ کی ادائیگی آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے ہوگی اور حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات بھی جلد ہی ادا کر دیئے جائیں گے۔حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ملازمین کا مسرت کا اظہار کیا۔ ملازمین نے ڈی چوک سے سامان سمیٹنا شروع کردیا جبکہ ملازمین نے میڈیا کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply