• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی؛ پاکستان نے ملائیشیا کو ایک گول سے شکست دے دی

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی؛ پاکستان نے ملائیشیا کو ایک گول سے شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن میچ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔بالآخر آخری کوارٹر میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف شاندار گول کرکے برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ملائشیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حال کر لیا۔پاکستان نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیلے جن میں سے تین جیتے، بھارت کے خلاف شکست ہوئی اور میچ ڈرا ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply