• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلپائن میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں 32 منشیات فروش ہلاک

فلپائن میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں 32 منشیات فروش ہلاک

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 32 افراد کو ہلاک اور 107 کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پولیس کے خفیہ اہلکاروں نے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع صوبے بولا کان میں بھیس بدل کر منشیات حاصل کرنے کی کوشش کی اور جب ڈرگ ڈیلرز آئے تو سیکیورٹی فورسز نے انہیں گھیر لیا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 32 ڈرگ ڈیلرز مارے گئے۔فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے نے جون 2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے منیشات فروشوں اور اسے استعمال کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اب تک منشیات کے خلاف کیے جانے والے سینکڑوں آپریشنز میں 3400 کے قریب اسمگلرز اور نشے کے عادی افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں منشیات کے خلاف آپریشن کے نام پر کیے جانے والے قتل کی مذمت بھی کرتی ہیں تاہم فلپائنی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مسلح مزاحمت ہونے کے بعد انہیں بھی فائرنگ کرنی پڑتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply