• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مکی آرتھر نے انضمام کے سامنے مجھے گالیاں دیں، عمراکمل

مکی آرتھر نے انضمام کے سامنے مجھے گالیاں دیں، عمراکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے گالیاں دیں اور غلیظ زبان استعمال کی۔ سینیر کھلاڑیوں نے بھی مکی آرتھر کو گالیاں دینے سے نہیں روکا جبکہ چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےعمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹر کو کوئی گالی نہیں دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کے بیان پر نوٹس لے لیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر عمر اکمل نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے گالیاں دیں اور غلیظ زبان استعمال کی اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے برا بھلا کہا لیکن چیف سلیکٹر انغمام الحق سمیت کسی نے انھیں نہیں روکا۔ عمراکمل کا کہنا تھا کہ جب میں مکی آرتھر کے پاس جاتا ہوں تو وہ مجھے ڈانٹنے لگ جاتے ہیں، وہ انضمام کے کمرے میں میری تذلیل کرتے ہیں اور غلط الفاظ استعمال کرتے ہیں جو میرے لیے دردکا باعث ہیں۔میں پاکستان کا کھلاڑی ہوں بغیر غلطی کے کوئی بھی اٹھ کے مجھے گالیاں دے تو میرے لیے شرم کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ میں کوئی مسئلہ ہے میں نے ہرچیز کو مانا ہے، میری فٹنس ٹھیک نہیں ہے تو میں نے مان لیا ہے اور میں اس پر کام کررہا ہوں اس پر آپ کوئی ٹرینر دیں۔ مگر اس کے باوجود مکی آرتھر نے مجھے نازیبا الفاظ استعمال کئے۔آرتھر نے مجھے کہا کہ تمھیں یہاں نہیں آنا چاہیے۔ جا کر کلب کرکٹ کھیلو۔ آپ کو یہاں آنے کی اجازت کس نے دی یہ صرف مجھے نہیں پورے پاکستانیوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔عمراکمل نے کہا کہ اتنے بڑے لوگوں کے سامنے انھوں نے مجھے گالیاں دیں اس لیے مجھ سےبرداشت نہیں ہوا اور میں پاکستانی عوام اور اپنے مداحوں کے سامنے یہ بات لانا چاہتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply