• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نندی پور ریفرنس:راجہ پرویز اشرف کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ

نندی پور ریفرنس:راجہ پرویز اشرف کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشریف کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاورپراجیکٹ میں مبینہ تاخیرسے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، بابر اعوان سمیت دیگر ملازمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے راجہ پرویزاشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ جج محمد ارشد ملک نے بابر اعوان کی بریت سے متعلق درخواست بھی 26 نومبر کیلئے مقرر کر دی۔عدالت نے ریفرنس کے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیتے ہوئے نندی پور ریفرنس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply