فکر کے تین کلاسیکل اصول۔۔۔راہ گزر

ایکسکلیوڈڈ مڈل Principle of Excluded Middle

کوئی بھی عبارت یا تو سچ ہوتی ہے یا جھوٹ
ایکسکلیوڈڈ مڈل کےمطابق ایک وقت میں دو متضاد عبارتوں میں سے صرف ایک ہی سچ ہوسکتی ہے ۔
مثلا : “سورج مشرق سے نکلتا ہے یا سورج مشرق سے نہیں نکلتا” میں سے صرف ایک ہی بات سچ ہوسکتی ہے اور ان میں کوئی درمیانی صورت موجود نہیں ہوسکتی ۔

نون کونٹراڈکشن Principle of Non-Contradiction

دو متضاد عبارتیں بہ یک وقت سچ نہیں ہوسکتیں ۔
مثلا: “سورج مشرق سے نکلتا ہے اور سورج مشرق سے نہیں نکلتا” دونوں ایک ہی وقت میں سچ نہیں ہوسکتیں ۔ یا تو سورج مشرق سے نکلتا ہے یا نہیں نکلتا ۔

لا آف آئیڈینٹیٹی Law of Identity

Advertisements
julia rana solicitors london

ہر عبارت (یا ٹروتھ) خود کے مساوی ہوتا ہے ۔
مثلا : (جمہوریہ سے اقتباس)
سقراط : تم رنگ اور آوازدونوں کو قیاس کرتے ہو ۔ کیا یہ دونوں موجود ہیں؟
تھیاٹیٹس : جی ہاں
سقراط : کیا تمہیں نہیں لگتا کہ دونوں (رنگ اور آواز) ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں اور بہ یک وقت خود کے مساوی بھی ہیں (رنگ رنگ کے مساوی ہے اور آواز آواز کے) ؟
تھیاٹیٹس : یقیناً
سقراط : اور دونوں دو ہیں اور ہر ایک “ایک” ہے ؟
تھیاٹیٹس : جی بالکل ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply