کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں دماغی صحت کا دن منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد پینتالیس کروڑ سے زائد ہے۔ پاکستان میں ہرچوتھا شخص کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہے۔
ماہرنفسیات ڈاکٹرمبین اختر کا کہنا ہے کہ دماغی صحت کی دیکھ بھال کیلیے یہاں سہولتیں انتہائی کم ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹرعبد الرحمنٰ کہتے ہیں پاکستان میں مریض زیادہ اور معالج کم ہیں۔

دماغی اور جسمانی معذروی میں مبتلا افراد کوخصوصی مدد درکار ہے، انہیں معاشرے کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ انھیں احساس کمتری سے بچا یا جا سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں