ہراسانی کا الزام، انو ملک انڈین آئیڈل سے باہر

نامور بھارتی موسیقار انو ملک مختلف خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد انڈین آئیڈل سے باہر ہوگئے۔ میوزک ڈائریکٹر انو ملک بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئیلٹی شو انڈین آئیڈل میں گزشتہ 10 سیزن سے جج کے فرائض انجام دیتے آ رہے ہیں۔ ان کا شمار شو کے مقبول ترین ججز میں ہوتا ہے۔ انوملک انڈین آئیڈل سیزن 10 میں بھی جج کے فرائض انجام دے رہے تھے،  تاہم جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انوملک نے انڈین آئیڈل چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا  کہ میں نے انڈین آئیڈل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس شو کی وجہ سے میں اپنے کام اور میوزک پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوملک نے کام کی وجہ سے شو نہیں چھوڑا بلکہ چینل انتظامیہ انو ملک پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کو کافی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور گزشتہ رات ہونے والی میٹنگ میں انتظامیہ نے انوملک کو شو سے فارغ کر دیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *