• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جمال خوشقجی کی ہلاکت کا معاملہ عالمی اہمیت اختیار کرگیا

جمال خوشقجی کی ہلاکت کا معاملہ عالمی اہمیت اختیار کرگیا

انقرہ: ترکی میں سعودی سفارت خانے میں معروف صحافی جمال خوشقجی کی ہلاکت کا معاملہ عالمی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے، برطانیہ نے بھی قتل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

خوشقجی کی ہلاکت پرعالمی برادری کی جانب سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر ڈومینک راب نے قتل کی تحقیقات کیلئے ترکی کے اقدامات کی حمایت کردی اور کہا کہ برطانیہ مکمل تفصیلات کا منتظر ہے۔

فرانس کے وزیر خزانہ برونولی مائیرے کا کہنا ہے کہ سچائی کو سامنے لایا جائے۔ جبکہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل بھی تحقیقات کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جمال خوشقجی کا قتل ناقابل برداشت ہے، تاہم امریکا سے معاہدے برقرار رہیں گے۔

جمال خوشقجی چند روز قبل ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں داخل ہوئے اور لاپتا ہوگئے تھے، تاہم بعد میں سعودی عرب نے ہاتھا پائی کے دوران خوشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزام میں سعودی حکومت کے پانچ اعلیٰ عہدیداران کو برطرف اور اٹھارہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply