تضاد

تضاد
(سو لفظوں کی کہانی)
اتوار والے دن چاہتے نہ چاہتے ہوئے
بھی مجھے گھر والوں کے ساتھ ایک
قریبی رشتہ دار کے گھر جانا پڑا۔
مجھے پتہ چلا انکل اور آنٹی مکمل
طور پر کپتان کی سیاست اوراس
کی سیاسی جماعت سے اختلاف
رکھتے ہیں اور جنوں کی حد تک مخالف ہیں۔
باتیں شروع ہوئی تو آنٹی فرمانے لگیں،
یہ بیہودہ اور فحش سیاسی جماعت ہے
جو اپنے جلسوں میں لڑکیوں کو نچواتی ہے۔
کھانا کھانے کے بعد آنٹی نے بڑے
فخر سے وہ شیشے کی خوبصورت
ٹرافی دکھائی جو اس ہفتہ اُن کی بیٹی
نے یونیورسٹی میں ڈانس کے
مقابلے میں جیتی تھی۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply