جمہور نامہ

صاحب! بچہ گاڑی تلے کچلا گیا ہے۔
لوگ احتجاج کر رہے ہیں، وہ شدید غصے میں ہیں۔
قریب ہے کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں۔
یہ جمہوریت کی راہ کا شہید ہے۔
اِس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سیاستدان چیخا۔
جلسے میں لڑائی ہوئی، ایک نہتا دوسرا مسلح تھا۔۔۔
نہتے کو گولی لگی موقع پر دم توڑ گیا۔
سیاستدان کا اکلوتا بیٹا تھا۔
غم و غصے کی حالت میں تھانے پہنچا۔
قریب تھا کہ تھانیدار کو بھی گریباں سے پکڑ لیتا۔۔۔
یہ جمہوریت کی راہ کا شہید ہے۔۔۔
اِس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔۔۔!
قاتل کا باپ بولا۔

Facebook Comments

سید شاہد عباس
مکتب صحافت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھنے کی کوشش ہے۔ "الف" کو پڑھ پایا نہیں" ی" پہ نظر ہے۔ www.facebook.com/100lafz www.twitter.com/ssakmashadi

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply