• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کھانے پینے کی اشیا میں کی جانے والی ملاوٹ کے بارے میں جانیے

کھانے پینے کی اشیا میں کی جانے والی ملاوٹ کے بارے میں جانیے

SHOPPING
SHOPPING

آج کے دور میں یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں وہ واقعی تازہ اور خالص ہے یا کوئی ملاوٹ زدہ شے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ معلومات بتانے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ کھانے کے نام پر کس کس طرح ہم سے جعلسازیاں کی جاتی ہیں۔

سیب

آپ کو لگتا ہے ایک چمکتا ہوا سیب تازہ یو گا؟ اسے نیم گرم پانی سے دھوئیں، اسے چمکدار بنانے کے لیے اس پر لگایا گیا موم اتر جائے گا اور اس ’مزیدار سیب‘ کی اصلیت واضح ہوجائے گی۔

جوسز

رنگین جوس کو ایک کپ میں ڈالیں اور ایک عدد ٹشو پیپر اس میں ڈال دیں۔ جوس کا رنگ ٹشو میں منتقل ہوجائے گا اور پیچھے رہ جائے گا کیمیکل اور مصنوعی شوگر ملا پانی۔

کپ کیک

کپ کیک کھانا مزیدار لگتا ہے؟ ایک چھلنی میں اسے اچھی طرح دھوئیں۔ کیک کا سارا مواد چھلنی سے بہہ جائے گا اور جانتے ہیں آخر میں کیا بچے گا؟ انسانی جسم کے لیے مضر سینتھٹک فائبر۔

مکھن

مکھن کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مارجرین اور مکھن میں فرق ہے، مارجرین مصنوعی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ مکھن دودھ اور کریم سے بنایا جاتا ہے۔

SHOPPING

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے زیر استعمال مکھن ملاوٹ شدہ ہے تو ایک ٹکڑا گرم پانی میں ڈال کر ہلائیں۔ خالص مکھن پانی میں حل ہوجائے گا جبکہ مارجرین حل نہیں ہوگا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *