نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیوں سے خوفزدہ ہو گا، سیف

بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر سیف علی خان نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیوں کو سننے کے بعد انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرے گا۔ بھارتی ذرائع  کے مطابق 48سالہ اداکار و پروڈیوسر سیف علی خان نے جنسی ہراسگی کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کے لئے بالی وڈ کو محفوظ بنانا چاہئے تاکہ وہ سکون سے کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرےگا، لیکن بالی وڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply