دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنا صحت کے لیے مفید

رطانیہ میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنے والے ملازمین بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ صحت مند، تندرست اور ہشاش بشاش رہتے ہیں۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق میں غور کیا گیا ہے کہ آیا دفاتر میں کام کرنے والے افراد کی صحت پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جو دن کے اوقات میں دفتروں میں کام کے دوران بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو کام کو ترجیح دیتے ہیں ان کی صحت بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ بہتر رہتی ہے جب کہ بیٹھ کر کام کرنے والے افراد ذیابیطس، امراض قلب، سرطان یا دیگر عوارض کا شکار ہوسکتےہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی۔ اس میں یہ بھی جانچا گیا کہ آیا دفاتر میں‌ ملازمین کے لیے کھڑے ہو کر کام کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے یا نہیں۔تحقیق کے دوران 77 ایسے ملازمین کو شامل کیا گیا جو یا تو کھڑے کھڑے زیادہ دیر تک کام کرتے ہیں یا ان کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے جس میں وہ متحرک رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی صحت دیر تک بیٹھے رہنے والے لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔رپورٹ کی تیاری کے دوران مختلف ادوار کے کام کرنے والوں اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں چند روز تک کھڑے رہ کر کام کرنے والے، تین ماہ، چھ ماہ اور ایک سال تک کام کرنے والوں کی صحت سے متعلق بیانات لیے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply