• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے منشابم کے بیٹے منشا طارق کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی، حفاظتی ضمانت 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی جب کہ عدالت نے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق منشا کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے افسران اور تھانوں میں ایس ایچ او (ن) لیگ کے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زمینوں پرقبضے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں جب کہ ہمارے مخالفین ان سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والدکا نام منشا بم نہیں منشا کھوکھرہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply