سو لفظ: روتھ فاؤ

سلام اے عزیزانِ وطن!
میں روتھ فاؤ!
اس وقت عالم برزخ میں موجود!
بہشت کے حصول کے لئے خداوندکریم کی عنایت کی منتظر!
خدمتِ خلق ہر مذہب کا لائحہ عمل ہوتا ہے۔
دکھی انسانیت کا غم بانٹنا میرا عزم!
بے سہارا بیمار لاچار میرے مہمان!
اَچھوت میرے ہاں چھوت!
جذام کا خاتمہ اور آگاہی میرا منشور!
میرا نبی بیماروں کو شفا دیتا تھا!
اسی کے نام سے میں نے حصہ پایا!
پاکستان میرا وطن ثانی!
میری روزی میرا سرمایۂ دھن!
اس ملک نے مجھے عزت دی!
اس کے لوگوں نے محبت دی!
میرے کام کو سراہا!
الوداع اے عزیزانِ وطن!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply