• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی سرکاربھارت میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند کرانے کیلئے متحرک

مودی سرکاربھارت میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند کرانے کیلئے متحرک

نئی دہلی: بھارتی سرکار پی آئی اے کا بھارت میں فلائٹ آپریشن بند کرانے کے لئے متحرک ہوگئی۔ پی آئی اے کے عارضی بینک اکاؤنٹ ریگولرائز کرنے سے بھی انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پی آئی اے حکام کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے اکاؤنٹ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہذا نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹس کی تجدید کی اجازت نہیں دے سکتے۔بھارتی سرکار کے جواب کے بعد ائیرلائن حکام بھی ایکشن میں آئے اور عارضی بینک اکاؤنٹ کو سیز ہونے سے روکنے اور تجدید کیلیے بھارتی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا لیا۔عارضی اکاؤنٹ منجمند ہونے سے قومی ائیر لائن کے سیلز آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے نے نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے دوہزار بارہ سے درخواست دی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply